28 اپریل 2014 - 11:13
صیہونی حکومت ایک نسل پرست نظام میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست نظام میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی اور اسرائیلی ملک کی تشکیل کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل کے ایک نسل پرست نظام میں تبدیل ہونے پر خبردار کیا ہے۔ اخبار ڈيلی بیسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جان کیری نے ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی مملکت  کی تشکیل کی راہ حل کے عملی نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل، ایک اپرتھائیڈ حکومت میں تبدیل ہوجائے گا۔ جان کیری نے امریکہ ، جاپان اور روس پر مشتمل ایک غیر سرکاری سہ فریقی کمیٹی کے سینئر عہدیداروں کے اجتماع میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کی دو ریاستوں کی تشکیل ہی فلسطین-اسرائیل کے درمیان تنازعہ کا واحد راہ حل ہے۔ ڈیلی بیسٹ کے مطابق  اسرائیل کے بارے میں کسی سینئر امریکی عہدیدار کی جانب سے کم ہی نسل پرست کی اصطلاح سننے میں آتی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور فسلطینی اتھارٹی کے درمیان تعطل کے شکار نام نہاد امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے لئے بھرپور کوشش کررہا ہے لیکن تل ابیب، مقبوضہ فسلطینی علاقوں میں غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر بضد ہے، یہی وجہ ہے کہ فسلطینی اتھارٹی نے نام نہاد امن مذاکرات جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲